اب کوئی بچہ ڈکیتوں کے ہاتھوں مارا گیا تو علاقائی ایس ایچ اوز کو عوام کے ساتھ جا کر معطل کروائوں گا، گورنر سندھ

0
70

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وڈیو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی ورادتیں بڑھ رہی ہیں اور علاقائی پولیس کے حوالے سے عوام شکایات کررہے ہیں۔ تھانوں میں عوام کے ساتھ ٹھیک رویہ نہیں رکھا جارہا ہے اور علاقائی پولیس وردیاں تیار کرلے۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی بچہ ڈکیتوں کے ہاتھوں مارا گیا تو علاقائی ایس ایچ اوز کو عوام کے ساتھ جا کر معطل کروائوں گا اور صرف معطل نہیں سزائیں دلوائیں گے۔ آئی جی سندھ نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں امید ہیں چیزیں بہتر ہونگیں اور عوام مجھ سے  سوشل میڈیا پر رابطہ رکھیں، ان کی مسائل پر ایکشن ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں