شہر کراچی میں جنگل کا قانون، مقامی وڈیرے نے اپنی ہی عدالت لگاکر نوجوان لڑکی کے بال کٹوا دیئے

0
59

کراچی: ضلع ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ قاسمان پاڑہ تھانہ سکھن کے حدود میں جنگل کا قانون قائم ہوگیا اور مقامی وڈیرے نے اپنی ہی عدالت لگاکر نوجوان لڑکی کے بال کٹوا دیئے۔ شوہر اور سُسر نے مل کر سکینہ نامی لڑکی پر تشدد کرکے وڈیرے سے بال کٹوا دیئے۔

لڑکی کے شوہر ایوب اور سسر موسی نے الزام لگایا کہ سکینہ بی بی فون پر بات کرتی ہے جس پر شوہر اور سسر لڑکی پر تشدد کرنے کے بعد لڑکی کو مقامی وڈیرے کے پاس لے گئے۔

وڈیرے نے سزا کے طور پر لڑکی کے سر کے بال کاٹنے کا حکم دے دیا اور سکینہ کے بال کاٹنے کے بعد ڈیڑھ سال کی معصوم بچی بھی چھین لی۔

سکینہ بی بی نے انسانی حقوق کی تنظیموں، آٸی جی سندھ پولیس اور وزیر اعلی سندھ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں