وزیر اعظم کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش، دو بنگلہ دیشی صحافیوں کو سزا

0
22

کراچی: بنگلہ دیش میں وزیر اعظم کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں دو بزرگ صحافیوں کو سزا سنا دی گئی۔ جمعرات کو یہ سزا دونوں کی غیر حاضری میں سنائی گئی۔ صحافیوں کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ملک کی اپوزیشن کی حمایت کرنے پر سزا دی گئی ہے۔

88 سالہ شفیق رحمان اور 70 سالہ محمود رحمان کو تین دیگر افراد کے ساتھ سزا سنائی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ کے سب سے بڑے بچے کو اغوا اور قتل کرنے کی ناکام سازش اس وقت کی گئی جب وہ ایک دہائی قبل امریکہ میں مقیم تھے۔ پراسیکیوٹر عبدالرحمن خان کازل نے بتایا کہ پانچوں کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں