اسلام آباد: راستہ کیوں روکا؟ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ مار دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کے بعد وزیر خارجہ نے مبینہ طور پر اعظم خان کوتھپڑ جڑ دیا۔
وزیراعظم ہائوس کے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے متمنی تھے تاہم وزیراعظم آفس کے باہر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے شاہ محمود قریشی کو اندر جانے سے روک دیا۔ روکے جانے پر شاہ محمودقریشی اور اعظم خان میں تلخ کلامی ہوئی جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تیش میں آ کر اعظم خان کو تھپڑ رسید دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے میٹنگ میں ہونے کی وہ سے اعظم خان نے طور پر وزیر خارجہ کو اندر جانے سے روکا، جس پر وزیر خارجہ نے مشتعل ہوکر اعظم خان کو تھپڑ رسید کر دیا۔ تھپڑ رسید کر کے وزیر خارجہ وزیراعظم آفس میں داخل ہوئے اور وزیراعظم سے شکایت بھی کی تھی واقعہ رواں ہفتے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں پیش آیا تھا۔