کراچی: پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس میں ملازمین کو چھٹیاں دینے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں انصاف لیبر یونین سی بی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
انصاف لیبر یونین کی آئینی درخواست پر سماعت کے دوران سی بی اے کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون ختم ہوگیا ملازمین کو ڈیوٹیوں پر بلایا جائے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا سندھ اور وفاق کی جانب سے لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے پر 9 ہزار ملازمین کو ہمشہ کے لیا گھر بیٹھا دیا گیا ہے۔ تعطیلات کے باعث روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی، آئلنگ اور گریسنگ نہ ہونے کے وجہ سے اربوں روپے کی قیمتی مشینری کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ تاہم سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کو نوٹس جاری کرکے آئیندہ سماعت 9 ستمبر کو مقرر کردی۔
اسٹیل ملز ٹریڈ یونین الائنس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں ملازمین کو گھر بیٹھا کر فارغ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔