پانچ سالہ بچی سے با اثر زمیندار کے بیٹے کی زیادتی کی کوشش

0
85

قصور: چونیاں محنت کش کی 5 سالہ بچی سے بااثر زمیندار کے بیٹے کی زیادتی کی کوشش ناکام۔

چونیاں نواحی گائوں شیخ علم دین کے رہائشی مشتاق نامی شخص کی 5 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش ناکام۔ والدین کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی ملزم زین ورغلہ کر قریبی کھیتوں میں زیادتی کی نیت سے لے گیا۔ ملزم 5 سالہ بچی سونیا سے زیادتی کی کوشش کرنے لگا بچی کے رونے پر بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر ملزم فرار ہوگیا۔

والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور چونیاں پولیس نے ملزم کے قریبی عزیز کے گھر سے ملزم کو گرفتار کیا۔ متاثرہ خاندان سے صلح کے لیے علاقہ کے بااثر افراد دبائو ڈال رہے ہیں جبکہ ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو مکمل  انصاف فراہم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں