کراچی: امریکی صدر جو بائیڈن نے دو سال سے زیادہ انتظار کرنے کے بعد آخر کار پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ دونوں ممکنہ طور پر اس سال کے اختتام سے قبل واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔
بائیڈن اور دیگر امریکی حکام نیتن یاہو اور ان کی حالیہ حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ یہ حکومت اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ انتہا پسندوں میں سے ایک ہے۔
حالیہ مہینوں میں نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطینی اراضی پر غیر قانونی بستیوں کی توسیع کے ساتھ ساتھ عدالتوں سے متعلق قانون سازی کو آگے بڑھایا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حلیہ قانون سازی اسرائیلی عدلیہ پر حکومتی کنٹرول کو بڑھا دے گی۔