کراچی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ غیرقانونی طور پر مویشیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انتظامیہ اور پولیس شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت ہر صورت بند کرائے اور کورونا کے باعث عیدالاضحی کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انتظامیہ اور پولیس کے افسران خود فیلڈ میں نکل کر صورتحال کا جائزہ لیں۔ ایس او پیز پر عمل درآمد شہریوں کے مفاد میں ہے۔