عمران نیازی جس طرح ملک کو لوٹ رہا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، زاہد خان

0
70

پشاور: ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے اپنے بیان کہا ہے کہ سلیکٹیڈ اور نااہل حکمران کو اس ملک پر مسلط کیا گیا ہے اور سلیکیٹڈ حکومت کے وزراء کا گندم سے متعلق لاعلمی کا اعتراف نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ عمران نیازی جس طرح ملک کو لوٹ رہا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ پیٹرول، آٹا، چینی، گندم اور سیمنٹ اور ادویات چوروں نے عوام کے ساتھ جو سلوک کیا اس کے ذمہ دار سلیکٹرز بھی ہیں اور نااہلی کے باعث اس وقت بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال کر خود عیاشی کر رہے ہیں اور وفاقی وزراء خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ملک میں کرپشن بڑھ رہی ہے۔ تمام صورتحال کے باوجود اعلی عدلیہ کیوں خاموش ہے؟۔ پوری دنیا سے کرپٹ مشیروں کو عمران نیازی کے سائے تلے کرپشن کرنے کے لئے اکٹھا کیا گیا ہے اور اس عمل سے چالیس چوروں والی مثال قائم کی گئی ہے۔ ان چالیس چوروں کے سربراہ نااہل عمران نیازی ہیں اور پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ جعلی ڈگری والے وزیر ہوابازی نے بنیاد بیانات سے پی آئی اے کا بیڑا غرق کر کہ پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کی ہے۔ 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں