لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 2020 کے لئے انتخابی ٹکٹس کے فیصلے کے لے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔
پارٹی صدر کی منظوری کے ساتھ سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے جمعہ کو اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ 17 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 11 مرکزی وصوبائی رہنما جبکہ 6 ارکان گلگت بلتستان سے شامل کئے گئے ہیں۔ راجہ محمد ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، چوہدری محمد برجیس طاہر، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ، سردار محمد یوسف، سید مشاہد حسین، پرویز رشید اور انجینئر امیرمقام کے علاوہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمن، حاجی اکبر خان تابان، شمس میر، اورنگزیب ایڈووکیٹ، سلطان سعلی خان اور ارمان شاہ شامل ہیں۔