ہم سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وفاقی وزیر شبلی فراز

0
90

کراچی: وفاقی وزیربراء سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی سندھ اسمبلی آمد اپوزیشن لیڈر دفتر میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت اراکین اسمبلی سے ملاقات پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء فردوس شمیم نقوی، پارلیمانی لیڈر بلال غفار سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

حلیم عادل شیخ نے شبلی فراز کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تاریخ ساز اسمبلی میں آنے پر شبلی فراز کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سندھ کی عوام کو وفاقی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وفاقی وزراء کے سندھ بھر میں مزید دورے ہونے چاہیے۔

 شبلی فراز نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی بھی دیکھی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے شبلی فراز کو سندھ اسمبلی اجلاس میں آنے پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرشبلی فراز نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سندھ اسمبلی میں آج آنے کا موقع ملا۔ اس اسمبلی کا اس ملک کی تخلیق میں اہم کردار ہے میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ صوبائی اسمبلی ضرور ہے لیکن اس کی حیثیت باقی اسمبلیوں سے زیادہ ہے سندھ کی عوام کے لیے ہم سے جو ہوسکتا ہے کررہے ہیں۔ سندھ حکومت بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ لوگوں کو سہولیات مہیا کی جاسکیں سندھ کی عوام کے ساتھ ملکر کام کریں گے ہم یہ منصوبے یہاں سے اٹھاکر کہیں نہیں لیکر جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہماری اکثریت ہے ہم اپنی بھرپور کوشش کررہے ہیں یہ الیکشن جیتنے نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کا سوال ہے بنڈل آئرلینڈ پر وزیراعظم چاہتے ہیں۔ بیرونی سرمایہ پاکستان میں آئے جس کا فائدہ سندھ کی عوام کو ہوگا یہ اہم لوکیشن ہے ہمیں این او سی ملی اور پھر واپس لے لی گئی۔ بحریہ کے معاملے پر ہماری حکومت سندھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے سندھ حکومت فیصلہ کرے کے وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پانی کے معاملے پر ٹیلیمیٹری سسٹم لگانے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں