یو فون اور ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف احتجاج، شہریوں نے سڑک بلاک کر دی

0
8


‎پدگ: پدگ کے علاقے میں یو فون اور ٹیلی نار کی جانب سے موبائل نیٹ ورک سگنلز کی مسلسل بندش اور ناقص سروس کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرکزی سڑک پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کر دی اور نعرے بازی کی۔

‎مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں کئی ہفتوں سے یو فون اور ٹیلی نار کے نیٹ ورک کی صورتحال انتہائی خراب ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو نہ صرف رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

‎مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود موبائل کمپنیوں کی جانب سے کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا، جس کے باعث شہریوں کو احتجاج پر مجبور ہونا پڑا۔

‎مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر علاقے میں نیٹ ورک کی بہتری کے لیے اقدامات کریں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں