ایران: معزول ایرانی حکمران کا بیٹا رضا پہلوی اسرائیل پہنچ گیا ہے جس کا مقصد اقوام کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوشش ہے۔
رضا پہلوی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اسرائیل پہنچنے کے بعد ٹویٹر پر لکھا کہ ‘ہم یہاں آ کر بہت خوش ہیں اور پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے کوشاں ہیں جس کے ہماری عوام مستحق ہیں’۔ ‘بنی سائرس سے لے کر بنی اسرائیل تک، ہم روشن مستقبل کیلئے مل کر، بہتر دوستانہ میں تبدیل کریں گے’۔
پہلوی کا تل ابیب پہنچنے پر بین گیوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انٹیلی جنس وزیر گیلا گملیل نے استقبال کیا، رضا پہلوی نے بعد میں یروشلم میں یاد واشم میں ہولوکاسٹ میموریل ڈے کی سرکاری تقریب میں شرکت کی۔