کراچی یونین آف جرنلسٹس کی لاہور واقعات سے متعلق خبروں کی نشر و اشاعت پر پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت

0
44

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے لاہور واقعات سے متعلق خبروں کی نشر و اشاعت پر پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

کے یو جے دستور کے صدر راشد عزیز ، سیکریٹری موسیٰ کلیم اور جملہ اراکین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کالعدم مذہبی جماعت کےاحتجاج کو روکنے کے لیے پولیس آپریشن  کی کوریج پر پابندی سے ملک بھر میں جنم لینے والی افواہیں ملکی امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

 کے یو جے ذمہ داران نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کالعدم مذہبی جماعت کے دھرنے کو روکنے کے لیے پولیس آپریشن کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق مستند اطلاعات اور خبروں کی نشر واشاعت پر پابندی کی وجہ سے افواہیں پھیل رہی ہیں۔ جس سے نہ صرف الجھن پیدا ہوگی بلکہ لوگوں کے حکومت مخالف جذبات کو بھی ہوا ملے گی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سےوفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ خبروں کی نشر و اشاعت اور معلومات کی ترسیل پرپابندی کا فیصلہ واپس لیں، کیونکہ اس سے میڈیا ورکرز کے لئے بھی پریشانی پیدا ہو رہی ہے اور عوام مستند خبروں سے محروم ہورہے ہیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں