کراچی: کوڈ 19 کے نئے ویرینٹ کے پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلاؤ کے تناظر میں این سی او سی نے گزشتہ روز تمام ایئر لائنز کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ فضائی میزبانوں اور مسافروں کو دوران پرواز ماسک پہننے کا مشورہ دیا جائے۔ دو یوم قبل این سی او سی نے ہی عوام کو بھیڑ بھاڑ کے مقامات پر ماسک پہننے کی تاکید کی تھی۔
دوسری طرف کراچی کے ایک مشہور اسپتال کی انتظامیہ نے اپنے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے کہ اسٹاف کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اسٹاف کو آگاہ کیا گیا ہے کہ صحت مند اور جوان اسٹاف کرونا کا وائرس ساتھ لئے گھوم رہا ہوتا ہے اس کو نزلہ زکام، کھانسی اور بخار کی علاماتِ ہوتی ہیں مگر اس کو موسمی وائرس ہی سمجھا جاتا ہے۔ کمزور مدافعت اور زایدالعمر اسٹاف کے کرونا وائرس سے جلدی متاثر ہونے کے زیادہ اور خطرناک نتائج کے چانسز ہوتے ہیں۔ لہذا تمام اسٹاف تمام وقت اور تمام شعبوں میں ماسک پہنے رکھے۔