مسلم لیگ نواز پنجاب کا لانگ مارچ کے حوالے سے شیڈول کا اعلان

0
62

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔ پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی منظوری سے شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور وارڈ کی سطح پر عہدیداروں اور کارکنان کو باضابطہ ہدایات جاری کردی ہیں۔ 24 مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نوازشریف کی قیادت میں کاروان لاہور سے روانہ ہوگا۔ حمزہ شہباز اور مریم نوازشریف کی قیادت میں کاروان رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔

25 مارچ کو کاروان گوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا، رات جہلم میں قیام کرے گا۔ 26 مارچ کی صبح کاروان جہلم سے روانہ ہوگا، رات راولپنڈی میں قیام کرے گا۔ 27 مارچ کی صبح حمزہ شہباز اور مریم نوازشریف کی قیادت میں کاروان اسلام آباد روانہ ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے کاروان کا دو یا اس سے زیادہ دن تک اسلام آباد میں قیام کرنے کا امکان ہے۔

ڈویژنل صدر، جنرل سیکریٹریز 20 مارچ کو ڈویژن اور ضلعی عہدیداروں کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔ صوبائی حلقوں کے صدر اور جنرل سیکریٹریز 21 مارچ تک صوبے اور یونین کونسلز کی تنظیموں کے ساتھ مارچ کی تیاریوں کے اجلاس کریں۔

مسلم لیگ نواز پنجاب کے جنرل سیکریٹری سردار اویس خان لغاری کے دستخطوں سے جاری شدہ سرکلر میں کاروان میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی ہے۔ سرگودھا، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے عہدیدار اور کارکن 26 مارچ کو راولپنڈی میں قائدین کے کاروان میں شامل ہوجائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں