گورنر بلوچستان نے آج کورونا کی ویکسین لگوا لی

0
75

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے آج سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں کورونا کی ویکسین لگوا لی.

گورنر بلوچستان نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مرحلہ وار ویکسین کی فراہمی اور مانٹرنگ میکنزم کو ڈسٹرکٹ کی سطح تک لے جانے کیلئے شعوری کاوشیں ہورہی ہیں۔ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر متعلقہ افراد کی حفاظت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنا اشد ضروری ہے۔ تمام حفاظتی تدابیر کی مکمل پاسداری کیلئے عوامی شعور و آگاہی کی مہم چلانے میں میڈیا پرسنز بھرپور کردار ادا کریں۔ کورونا وائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے سے ہی اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ کورونا ویکسینیشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ آپ کی حفاظت صحت مندی کیلئے فراہم کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں