سچ بولنا جُرم بن گیا’ صحافی کی آواز دبانے کی کوشش’ سیاسی دباؤ پر مقامی صحافی کے خلاف بھتے کا جھوٹا مقدمہ درج’ اینٹی ٹیررزم کورٹ سے ضمانت منظور

0
25

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) کراچی کے ضلع ویسٹ تھانہ پاکستان بازار میں صحافی کی آواز دبانے کی کوشش اور اس کا سچ بولنا جرم بن گیا، سیاسی دباؤ پر مقامی صحافی کے خلاف بھتے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اورنگی ٹائون کے مقامی ورکنگ جرنلسٹ اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ممبر مقامی روزنامہ کے رپورٹر شاہد اسمٰعیل کے خلاف گزشتہ ماہ جرائم پیشہ کے سہولت کاروں کی جانب سے من گھڑت درخواست پر سٹی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گی، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے پٹیشن نمبر 243/25 کو سسپنڈ کر دیا، پٹیشن سسپنڈ کے باوجود بااثر جرائم پیشہ افراد اور سیاسی ملی بھگت سے بھتے کا جھوٹا مقدمہ اے ٹی سی نے صحافی شاہد اسمٰعیل کے خلاف تفتیش اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کو بھیج دیا، جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پاکستان بازار اور ایس ایس پی کمپلین سیل سے جواب طلب کرلیا۔ سٹی کورٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے گمراہی پر مبنی رپورٹ جمع کرائی گئی جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے پٹیشن نمبر 243 کو سسپنڈ کر دیا۔

مقامی صحافی شاہد اسمٰعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مشہور جواری، عبدالحمید عرف حامد مرغی کے خلاف نجی اخبار میں خبر شائع کی گئی اور اس خبر پر پولیس کے اعلی افسران کے حکم پر حامد مرغی کو اس کے اڈے سے تھانہ پاکستان بازار پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کیا، حامد مرغی کی گرفتاری کے بعد علاقہ کونسلر کے امیدوار ہارون نے مقامی صحافیوں کو انتقامی نشانے میں لے لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں