کراچی کا ایک اور صحافی گولی کا شکار، پولیس نے تحقیقات سے پہلے ہی ڈکیٹی کا رنگ دے دیا

0
125

کراچی: سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ ملزمان نے نارتھ ناظم آباد میں ان کی کار پر فائرنگ کی۔ واردات کے بعد ملزمان اپنی موٹر سائیکل وہیں چھوڑ کر شہری کی موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے۔ جواں سال اطہر متین سینئر اینکر پرسن طارق متین کے چھوٹے بھائی تھے۔

اطہر متین سوشل ایشوز پر وی لاگز کے ذریعے آواز بلند کرتت تھے۔ پولیس نے فوری طور پر اس قتل کو ڈکیتوں کے کھاتے میں ڈال دیا ہے، تاہم اس کی فوری اور مکمل تحقیق ضروری ہے تاکہ قتل کے پیچھے اصل حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

شہید اطہر متین کا جسد خاکی امام بارگاہ یثرب ڈیفنس فور کے سرد خانے میں رکھ دی گئی۔ نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر کلفٹن میں ادا کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں