اسکردو: کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کل نے پریس کانفرنس موت کی تصدیق کی۔ پریس کانفرنس میں ساجد سدپارہ نے کہا کہ علی سدپارہ اپنے 2 غیر ملکی ساتھیوں کے ہمراہ کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔ مجھے اوربکئی انٹرنیشنل کوہ پیماوں کویقین ہے کہ انہیں کے ٹوسرکرنے کےبعد واپسی پر حادثہ پیش آیا ہوگا۔ پاکستانی قوم کی محبت میرے خاندان کے لیے انتہائی حوصلے اور ہمت کا باعث بنا۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سب ایک دوسرے کے لیے سہارا بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کے مشین کو جاری رکھوں گا اور ان کے ادھورے خواب پورے کروں گا۔ علی سدپارہ نے انتھک محنت، بہادری اور ہنرمندی سے 8 ہزار سے بلند 8 چوٹیاں سر کیں۔ وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کا مشکور ہوں۔ عسکری ایوی ایشن کےبہادر پائلٹس کامشکور ہوں۔ وزیر اعلی خالدخورشید اور فورس کمانڈر میجر جنرل جواد قاضی، سابق فورس کمانڈر جنرل احسان محمود کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کے ٹو نے انہیں ہمیشہ کے لیے اپنی آغوش میں لے لیا ہے۔ اللہ کریم و رحیم میرے والد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔