کراچی: اسکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی سے متعلق وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ کوشش ہوگی بچوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسکولوں میں تدریسی عمل کی بحالی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسکولوں سے متعلق ایس او پیز پہلی جاری کرچکے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے بہت کام کیا ہے، اسکولوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، ایس او پیز پر عمل سے معتلق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی بھی کردار ادا کرے گی۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی نےکہا تھا کہ گرمیوں کی تعطیلات ایک ماہ کرنی چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بچوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے اور کوشش ہوگی امتحانات مقرر کردہ وقت میں ہی ہوں اور امتحانات کا طریقہ کار مختلف ہوگا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی میٹنگ کرے گی اور پھر تجاویز اور صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔