سندھ میں فوتی کوٹا پر 7 ہزار 331 سرکاری ملازمتیں دے دی گئیں

0
128

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں فوتی کوٹا پر 7 ہزار 331 سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دی گئی ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت فوتی کوٹا عملدرآمد پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں 22 محکموں میں 317 فوتی کوٹا پر ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ زراعت میں 13، روینیو میں 11، کالج ایجوکیشن میں 7 محکمہ صحت میں 31 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ آبپاشی میں 46، بلدیات میں 35 اور محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 133 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ ورکس سروس میں 8، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 4، محکمہ داخلا میں 4، ایکسائیز میں 4 اور محکمہ خوراک میں بھی 4 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو فوتی کوٹا درخواستوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے جو کیس پہلے منظور کئے ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔ تمام ضلعی ڈپٹی کمشنر کو ڈی آر سی اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں