کراچی: میامی سے 271 مسافروں کو لے کر جانے والے طیارے کے 56 سالہ پائلٹ کیپٹن ایوان اینڈور دوران پرواز باتھ روم میں گر کر ہلاک ہوگئے جس کے باعث معاون پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کرائی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاتم ایئر لائنز کی پرواز کے اڑان بھرنے کے 3 گھنٹے بعد پائلٹ کو بے چینی محسوس ہونے لگی۔ طیارے کی کمان معاون پائلٹ دے کر واش روم گیا اور وہیں گر کر بے ہوش گیا۔ بے ہوش پائلٹ کو طیارے میں ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن وہ ہوش میں نہ آئے جس پر معاون پائلٹ نے پانامہ کے ٹوکومین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی۔
ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے پائلٹ کو مردہ قرار دیدیا۔ 56 سالہ پائلٹ کیپٹن ایوان اینڈور جہاز اُڑانے کا 25 سالہ تجربہ رکھتے تھے۔ ضروری کارروائی کے بعد طیارہ پاناما ایئرپورٹ سے چلی کے لیے روانہ ہوگیا۔