تحریر: کنول زہرا
سوشل میڈیا نے جس طرح قوم کے بچوں کا بیڑا غرق کیا ہے، اس کے سدھار میں بہت وقت لگے گا، اس بگاڑ کے سدباب کے لئے فوری ضروری ہے کہ بچوں کو ذہنی آزمائش کے کھیلوں کی جانب راغب کیا جائے۔
اس کار خیر کا آغاز بھی پاک فوج نے ہی کیا ہے، جب ہی میں انہیں دل کے سپاہی کہتی ہوں، کیونکہ یہ جوان دل جیسے پاکستان کے رکھوالے ہیں۔
پاک فوج نے بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے ویلی گاڑی کو متعارف کرایا ہے تاکہ بچے سوشل میڈیا سے دور رہ کر کار آمد سرگرمیوں کی جانب توجہ دیں۔
یہ ویلی گاڑی سڑکوں پر چلتی پھرتی موبائل لائبریری اور انفوانٹرٹینمنٹ کی دنیا کا ایک انوکھا شاہکارہے، جس میں بچوں کیلئے کہانیوں کی کتابیں،کھلونے، مختلف گیمز اور ویڈیو گمیز سسٹم سمیت فلمزسسٹم بھی لگایا گیا ہے۔
فی الحال اس ویلی گاڑی کو خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں متعارف کرایا گیا ہے، اس گاڑی سے لطف اندوز ہونے کے بعد بچوں اور بڑوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
پاک فوج نے جس طرح کی مثال اس گاڑی کی بدولت سامنے رکھی ہے، اگر حکومت اور مخیر افراد اس طرح کے پروجیکٹس میں دلچسپی لیں تو ہم ملک دشمن سوچ سے کسی حد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں، اگر ہم اپنے بچوں کا رجحان ذہنی آزمائش کے کھیلوں کی جانب کرائیں تو یقینا ہمیں اس کے اچھے نتائج ملیں گے، ہم تفریحی تفریحی میں انہیں پاکستان کی نامور شخصیات سے باخبر کر سکتے ہیں، ان کے رجحان کے مطابق انہیں اس قسم کی ایکٹیویٹی میں انوالو کرسکتے ہیں جو ان کے مستقبل کے لئے موزوں ہو تاکہ ہمیں پھر نومئی جیسی خرافات کا سامنا نہ کرنا پڑے، کیونکہ گھر تو آخر اپنا ہے، پاکستان کی بقا کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان زندہ باد