اسلام آباد: سی ای او پی آئی اے کے جانب سے کابل سے پرواز لانے والے کپتان کی ستائش کی گئی۔ کیپٹن مقصود بجرانی پی کے 6252 کے کپتان تھے جس نے کابل ائیرپورٹ پر حالات خراب ہونے کے بعد پرواز کی۔ کیپٹن بجرانی نے نامساعد حالات می بحفاظت پرواز بھری۔
سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ بحرانی صورت حال میں معاملہ فہمی، تجربے اور صلاحیتوں کو بروکارلانا اصل پروفیشنل کی نشانی ہے۔ کابل میں حالات خراب ہوتے ہی کپتان نے اپنی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔
- ۔