کراچی: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن پیر کی شام جدہ پہنچ گئے، وہ سعودی عرب سے خلیجی ریاستوں کا تین روزہ دورہ کررہے ہیں اور اس کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچیں گے۔ ایردوآن ترکیہ کی گرتی ہوئی معیشت کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق خلیجی عرب لیڈروں سے بات چیت کریں گے۔
ترکیہ کے خارجہ اقتصادی تعلقات بورڈ کے مطابق صدر مملکت 200 کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد کے ہمراہ جدہ پہنچیں گے۔ توقع ہے کہ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔صدر ایردوآن کے تین روزہ دورے میں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں بزنس فورمز کا اہتمام کیا گیا ہے۔