چینی کمپنی نے ‏داسو ڈیم کا کام بند کر دیا، تمام پاکستانی ملازم فارغ

0
218

اسلام آباد: داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی چائنا گیزوبا کی جانب سے حکومت پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کے باعث کام نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان میں چینی انجینئرز کی ہلاکت کے معاملے پر چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا،پراجیکٹ ڈائریکٹر انوارالحق نے کہا کہ جوں ہی سکیورٹی کے معاملا ت درست ہوں گے تو ڈیم پر کام دوبارہ شروع ہو  جائے گا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ تمام پاکستانی ملازمین کو فارغ کر  دیا گیا ہے تاہم تمام ملازمین کو گریجویٹی اور رواں ماہ کے بقایا 14 دن کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔داسو ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انوارالحق نے بھی چینی کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کر دی ہے۔کمپنی انتظامیہ 14 جولائی کے سانحہ میں مدد کرنے والے تمام عملے کی شکر گزار ہے۔

خیال رہے کہ 14 جولائی کو اپرکوہستان میں پیش آنے والے واقعے میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں