اسسٹنٹ کمشنر نے تین افراد کو پکڑ کر باتھ روم بند کر دیا

0
69

لاہور: شیخوپورہ میں انسانیت کی تذلیل اسسٹنٹ کمشنر نے پارکنگ اسٹینڈ سے تین افراد کو پکڑ کر باتھ روم بند کر دیا۔ باتھ روم میں گرمی کی وجہ سے ایک شخص بے ہوش دو کی حالت خراب ہو گئی۔

اے سی نے بندے اٹھانے کے بعد پولیس کو دینے کی بجائے اپنے واش روم میں بند کر دیئے۔ تینوں افراد کو ایک گھنٹہ تک واش روم میں بند رکھا۔

اے سی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نہیں میرے عملے نے انھیں واش روم میں بند کیا ہوگا۔

ٹھیکے دار پارکنگ اسٹینڈ کا بتانا ہے کہ اے سی کا گن مین ہم سے ہر ماہ 10 ہزار منتھلی لیتا ہے اس ماہ نہیں دئیے تو بندے اٹھا کر لے گیا۔

اے سی شیخوپورہ نے کہا کہ میں نے پولیس کو بلایا ہے جو ابھی آجاتی ہے۔ عملہ نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ بندے بھاگ نا جائیں اس لئے انھیں واش روم میں بند کیا تھا۔ اے سی نے مذید بتایا کہ اوور چارجنگ کی شکایت پر سائیکل اسٹینڈ کے ملازمین کو اٹھایا۔

شیخوپورہ تھانہ صدر پولیس نے تین افراد کو واش روم سے برآمد کر لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں