سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، اب ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی، مرتضی وہاب

0
99

کراچی: حکومت سندھ نے پولیس رولز میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا ہے اور پولیس رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار، سندھ کابینہ اجلاس میں منظور کرلیا گیا ہے۔

مثیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کرمنل جسٹس سسٹم میں ایک سقم ہے اور ایف آئی آر کٹتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جاتا تھا۔ جب تک جرم ثابت نہ ہو اب گرفتاری نہیں ہوگی۔ بے گناہ افراد کو گرفتار کرلیا جاتا ہے اور اس طرح کی گرفتاریوں سے جیلوں اور عدلیہ پر بوجھ بڑھتا ہے۔ سندھ حکومت نے اس چیز کو محسوس کرتے ہوئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔ اس پر پولیس حکام اور ماہرین سے مشاورت کی گئی۔ اس ترمیم کا مقصد ایف آئی آر میں نام داخل ہونے سے ضروری نہیں کہ نامزد شخص کو گرفتار کیا جائے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے تفتیشی پولیس افسر کے لئے لازم ہے کہ شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا جائے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کیا ایسے شواہد موجود ہیں کہ جنکی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کیا جائے۔ بعض کیسز میں تفتیشی افسر اپنے اعلی افسر سے منظوری کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائیگا۔ مقدمے کی تفتیش کے بعد ملزم کی گرفتاری کا فیصلہ ہوگا اور گرفتاریوں سے متعلق پولیس کے اختیارات میں ترامیم کی گئی ہیں۔ پولیس رول 26 میں ترمیم سے غیر ضروری گرفتاریوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ غیر ضروری گرفتاریوں کو روکنے سے جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔ یہ انتہائی مثبت ترمیم  اور اہم سنگ میل  ہے جس سے لوگوں کو حقیقی انصاف مھیا ہوسکے گا۔ نیز ہی خالصتا شہریوں کے مفاد، جیلوں اور عدلیہ پر بے جا بوجھ کم کرنے کے لئے قدم اُٹھایا گیا۔ ترمیم میں تعاون پر پولیس، محکمہ داخلہ، محکمہ قانون سندھ سمیت متلعقہ حکام کا شکر گزار ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں