کراچی: سندھ کابینہ نے مسجد رضوان ٹرسٹ کراچی کو 10 ایکڑ زمین قبرستان کیلئے الاٹ کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ زمین دیھ مواچھ تعلقہ میرپور ضلع کیماڑی میں دی گئی ہے، سندھ کابینہ نے ایک لاکھ روپے فی ایکڑ پر زمین قبرستان کیلئے مسجد رضوان ٹرسٹ کو دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک اتھارٹی قائم کریں گے جو قبرستان کی زمین الاٹ کرے گی اور ریگیولیٹ بھی کرے گی۔