کراچی: ترجمان پاکستان اسٹیل انصاف لیبریونین سی بی اے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہوں نے قانون و آئین کے مطابق ملازمین کا ساتھ دیا اور نااہل انتظامیہ کو باور کروایا کہ اسطرح یہ ملازمین انتظامیہ کے گلے پڑجائیں گے۔ اس طرح تمام ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہیں کیا جاسکتا ورنہ 5000 مقدمات بن جائیں گے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس خوش آیند ہیں۔
انصاف لیبر یونین نے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ انصاف لیبریونین سی بی اے کے ہر احتجاج میں ساتھ دیا ہے۔ مزدوروں کی آواز بنیں اور جنہوں نے گھر بیٹھ کر ہمیں کامیابی کی دعائیں دی بلخصوص پاکستان کنزرویٹو پارٹی، پیپلز یوتھ یونٹی پاکستان اسٹیل، مہاجر یونٹی پاکستان اسٹیل، ایمپلائیز لیگ پاکستان اسٹیل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے کل کا خبرنامہ مگرمچھ کے آنسوکے سوا کچھ نہیں۔ خبرنامے میں جس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اسٹیل ملز کو بحال کرنے کی بات کی گئی ہے اور بورڈ آف ڈایکٹرز عامر ممتاز بذات خود سپریم کورٹ میں اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے موجود تھے۔ مگر اللہ تعالیٰ ان کو کبھی ان کے گندے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیگا اور انشاء اللہ بہت جلد یہ نااہل و کرپٹ انتظامیہ اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔
پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین (سی بی اے) حکومت وقت سے اپیل کرتی ہے کہ واحد فولاد ساز ادارے پاکستان اسٹیل کی صنعتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے روس کے ساتھ سائین ہونے والے ایم او یو پرعملدرآمد کیا جائے۔ پاکستان اسٹیل اپنی پیداواری صلاحیت کے سبب ملکی صنعتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ایک جانب قیمتی زرمبادلہ کی بچت اور ہزاروں ملازمین کے روزگار کا وسیلہ ہے۔ لہذا فولادساز صنعتی ادارے سے تعلق رکھنے والی انتظامیہ کو تعینات کیا جائے۔