پاکستان اسٹیل کی مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کیلئے دعائیں

0
249

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز و رہائشی کالونی اسٹیل ٹائون کی مختلف مساجد میں بعد نماز جمعہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور دیگر ججز کیلئے جزائے خیر کی دعائیں۔

نماز جمعہ کے بعد اسٹیل ملز کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے اپنی شناخت چھپاتے ہوئے دی پاکستان اُردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اور دیگر ججز نے میرٹ پر بات کی اللہ انہیں دراز عمر کے ساتھ صحتیاب رکھے۔ ملازمین نے چیف جسٹس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کام کرنا چاہتے ہیں حکومت اسٹیل ملز چلائے۔

ملازمین نے کہا کہ چیف جسٹس گلزار احمد نے اسٹیل ملز کے ملازمین کے روزگار کا تحفظ کیا ہے اور ملازمین انتظامیہ اسٹیل ملز کے جابرانہ اقدام سے زہنی ازیت میں مبتلا تھے۔ چیف جسٹس نے اسٹیل ملز ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اپنا کندھا استعمال کرنے نہیں دیا۔

ملازمین نے مذید کہا کہ ملازمین اپنے بچوں کی شادیوں سے پریشان بیٹھیں ہیں اور انتظامیہ اسٹیل ملز نے مذید پریشانی بڑھادی تھی۔ نااہل اسٹیل انتظامیہ نے 40 سال سے زائد عرصے سے اسٹیل ٹائون میں رہائش پذیر ملازمین کو قبضہ مافیا قرار دیا اور انتظامیہ اسٹیل چیف جسٹس کے احکامات پر عمل کرے اور ملی بگھت کے بجائے عہدوں سے ہٹائے۔

ملازمین نے چیف جسٹس گلزار احمد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنے زیرنگرانی اسٹیل ملز کی بحالی کا انتظام دیکھنا چاہئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں