صوابی کے کڑمار پہاڑ میں آگ لگ گئی

0
73

صوابی: کڑمار پہاڑ میں لگی ہوئی آگ سوکھے پتوں اور گھاس کی وجہ سے آگ پہاڑ پر تیزی سے پھیل گئی۔ریسکیو 1122 صوابی اور مردان فائر فائیٹرز آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم انچارج عثمان خان اور ریسکیو 1122 مردان سٹیشن ہاوس انچارج توحید خان آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ صوابی، ریسکیو فائرفائیٹنگ آپریشن مسلسل جاری ہے۔ آپریشن میں ریسکیو 1122 کے کل 42 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جس میں صوابی کے 26 اہلکار اور مردان کے 16 اہلکار شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز نے آگ کے %50 حصے پر قابو پالیا ہے۔ آگ پر مکمل قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 اہکاروں کی جدوجہد جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں