ذرائع آمدورفت کی ترقی عمومی معاشی خوشحالی کے لئے لازمی ہے، گورنر بلوچستان

0
89

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ذرائع آمدورفت کی ترقی عمومی معاشی خوشحالی کے علاوہ دور افتادہ علاقوں سے زرعی اجناس کی منڈیوں تک ترسیل، عوام کی آمدورفت اور نقل و عمل کو بہتر بنانے کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی سے ملاقات کے دوران کئی۔ گورنر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت شاہراہوں کی تعمیر اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور مستقبل کی تعمیر کیلئے مختلف علاقوں میں رابطے آمدورفت اور نقل و عمل کے ذرائع کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

گورنر بلوچستان نے بلوچستان کے شاہراہوں پر ٹریفک کے حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولیات فراہم حکومت کی ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے گورنر بلوچستان کو اپنے محکمہ کی کارکردگی سے حکومتی اقدامات اور اصلاحات  سے آگاہ کیا. انہوں نے اپنے علاقے کے حوالے سے بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی اور متصلہ علاقوں میں تعلیمی اداروں اور خاص طور سے کیڈٹ کالج کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں