سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا تنازع حل

0
69

لاہور: سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا سنگین  تنازع حل ہو گیا۔

پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ایک بار پھر ادا کرتے ہوئے سندھ کے اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے واپڈا کے غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی ختم کر دی۔ دونوں صوبوں کی مشاورت سے ارسا واپڈا کے بجائے اب غیر جانبدار مبصرین تعینات کرے گا۔

دونوں صوبوں نے اتفاق رائے سے پانی کے معاملات کو حل کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے 3 روز میں پانی کا ڈسچارج ٹیبل مرتب کریں گے۔ صوبہ پنجاب اور سندھ کے محکمہ آبپاشی کے نمائندے کسی بھی وقت بیراجوں کا اچانک معائنہ بھی کر سکیں گے اور دنوں صوبوں کے ڈیوٹی پر موجود نمائندے پانی کی آمد اور اخراج کا ریکارڈ فراہم کرنے کے مجاز ہونگے تاکہ صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم اور چوری جیسے سنگین الزامات کا معاملہ بھی ختم ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں