اردو سمیت آٹھ زبانوں میں حاجیوں کے لئے آن لائن رہنمائے صحت پورٹل کا اجرا

0
25



‎مکہ مکرمہ (ش ن) سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے آئندہ حج سیزن کے لیے آٹھ زبانوں میں صحت اور بیماریوں سے متعلق ایک مستند آگاہی کٹ جاری کر دی ہے جس کا مقصد ضیوف الرحمن کو حج کے دوران اپنی صحت اور سلامتی کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کٹ میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی، انڈونیشیئن، مالے اور ترکی زبانوں میں مواد موجود ہے۔


‎ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا، “متعدد اہم زبانوں میں رہمنائے صحت پورٹ کل کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی ممکنہ حد تک وسیع تر تعداد تک پہنچنا ہے۔”


‎اس کٹ میں ویڈیوز، سوشل میڈیا پوسٹس اور قابلِ طباعت مواد شامل ہیں۔حجاج کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے آبائی ممالک کے لحاظ سے میننگوکوکل میننجائٹس، کووڈ-19، پولیو مائیلائٹس اور زرد بخار کے ٹیکے لگوائیں۔


‎وزارت نے دائمی بیماریوں میں مبتلا عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے حالات سے متعلق دستاویزات اور ادویات کی مناسب مقدار اپنی اصل پیکیجنگ میں رکھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں