کراچی (رپوٹ: ایم جے کے) چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا اور سوشل ایکٹوسٹ شجاعت برنی کا نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا دورہ، رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ نادن بائی پاس مویشی دوست منڈی دیکھ کر دل دل باغ باغ ہوگیا، انتطامیہ نے یہاں بہترین انتظامات کیے ہیں، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی جانب سے سیکورٹی بھی بہتر ہے، شہری بلا جھجک اور کسی پریشانی کے اپنی فیملی کے ساتھ یہاں تشریف لائیں۔

رمضان چھیپا کا مزید کہنا تھا کہ اپنے لیے قربانی کے جانور پسند کریں اور انہیں اللہ کی راہ میں قربان کریں، بہترین انتظامات کرنے پر سیکورٹی، انتظامیہ اور بالخصوص میڈیا سیل کا شکر گزار ہوں، میڈیا سیل پل پل کی خبر ناظرین کو دے رہا ہے یہاں آکر مجھے مویشی منڈی نہیں ایک جشن کا سماں لگ رہا ہے، لائٹس، سیکورٹی اور کھانے پینے کی فوڈ اسٹریٹ پر اسٹالز قائم کیے گئے ہیں، مویشی دوست منڈی انتظامات کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتطامیہ اور میڈیا کو جاتا ہے، شہری بغیر کسی خوف کے مویشی دوست منڈی تشریف لائیں۔
رمضان چھیپا نے مزید کہا کہ شہر میں جگہ جگہ لگنے والی مویشی منڈیاں لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بن رہی ہیں، نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں تگڑے اور سستے جانور موجود ہیں آپ کو اپنی جیب کے سکت کے مطابق یہاں آسانی سے جانور مل جائے گا، رپورٹر نے رمضان چھیپا سے سوال کیا کہ آپ کب مویشی دوست منڈی سے جانور خرید رہے ہیں جس پر رمضان چھیپا نے جواب دیا کہ منڈی کے اندر آتے ہوۓ میں نے ایک جانور دیکھا ہے اور بہت جلد پیسے جمع کر اسی منڈی سے اپنا پسند جانور لے لونگا، انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی نصیحت پر قربانی کے لیے اچھا اور تگڑا جانور خریدتا ہوں، رمضان چھیپا نے کہا کہ قربانی کے جانور میں کسی قسم کا عیب نہ ہو تسلی کرکے جانور خریدیں اس مویشی دوست منڈی میں آپ کو ہر قسم کی ورائٹی مل جائے گی، رمضان چھیپا نے مویشی دوست منڈی انتظامیہ کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اور فیصل علی کو بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایشیاء کے سب سے بڑی مویشی دوست منڈی میں بہترین انتظامات کرنے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں، مویشی دوست منڈی انتظامیہ کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اور فیصل علی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں بہترین انتظامات دیکھ کر دل خوش ہوگیا یہ کراچی، پاکستان نہیں پورے ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی ایک ریکارڈ ہے بلکہ یوں کہوں گا یہ دنیا کی سب سے بڑی مویشی دوست منڈی ہے۔
اس موقع پر سوشل ایکٹوسٹ شجاعت برنی نے کہا کہ نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں آکر مجھے بہت اچھا لگا اور یہاں کے انتظامات سے میں مطمئن ہوں، مویشی دوست منڈی میڈیا سیل کی جانب سے رمضان چھیپا اور سوشل ایکٹیوسٹ شجاعت برنی کو اعزاز کے طور پر شیڈل پیش کی گئ، اس موقع پر مویشی دوست منڈی کے ایڈمنسڑیڑ شہاب علی اور فیصل علی کے علاوہ مویشی دوست منڈی میڈیا سیل کے انچارج عتیق احمد میڈیا کوارڈینیٹر منظر رضوی، ماجد خان، گیسٹ کوارڈینیٹر فیروز رضا سپروائزر مرتضی صادری والا بھی موجود تھے۔