ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد

0
6



‎ریاض ( شین نون) ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے حوالے سے یوم تشکر کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارتی افسران سمیت کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔


‎دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں منعقدہ تقریب میں بنیان مرصوص کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے شرکت کی جبکہ سفیر پاکستان احمد فاروق نے پاکستان زندہ باد کے نعروں میں قومی پرچم سربلند کیا۔


‎ اس موقعہ پر سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرکے خطے میں اپنی طاقت کے ذریعے اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی جس کو پاکستانی قیادت، افواج پاکستان اور قوم نے یکجان ہوکر ناکام بنا ڈالا اور پیغام دیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں نا صرف متحد ہے، بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا بھی جانتی ہے۔


‎ یوم تشکر کی تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے دلیرانہ اور پیشہ ورانہ فیصلوں کے ذریعے قوم کو سرخرو کیا اور ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا۔


‎ تقریب میں مقامی گلوکاروں نے قومی نغمے گا کر شرکاء کے جوش کو خوب گرمایا جبکہ ہال پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا ۔


‎پاکستان کمیونٹی جدہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جدہ میں پاکستان قونصلیٹ نے یوم تشکر پر کمیونٹی کیلئے کسی تقریب کا اہتمام نہیں کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں