کراچی: ایڈیشنل سیشن جج ملیر کی عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر، ایم ڈی اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈی جی ایم ڈی اے، سائیٹ آفیسر اسکیم 25، چیئرمین، وائس چیئرمین یوسی شاہ لطیف ٹاؤن سمیت سیکریٹری یوسی شاہ لطیف ٹاؤن پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
بچہ محسن 21 مارچ کو شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 بی کے گٹر کے کھلے مین ہول میں میں گر کر جاں بحق ہونے والے 5 سالہ بجے محسن لاشاری کے دادا غازی خان لاشاری کے وکیل ملیر بار کے سینیئر وکیل خالد شر کی جانب سے ملیر کی عدالت میں انصاف کے حصول کے لئے 22 اے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
آج ملیر کے عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران سمیت بلدیاتی نمائندگان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔