کراچی میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کا آغاز، تین لاکھ سے زائد طلبا شریک

0
196

کراچی: کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا ہے اور شہر میں تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد طلبا شریک ہورہے ہیں۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی کے اٹھارہ ٹائونز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور امتحانی مراکز میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ خ

آج نویں جماعت سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ ہوگا۔ آج کے پرچے میں 158869 طلبہ و طالبات شرکت کرینگے اور شام میں نویں جماعت کا جنرل گروپ کا جنرل سائنس کا پرچہ ہوگا جس میں 17782 طلبا شریک ہونگے۔ پرچے کا دورانیہ تین گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں