وزیرآباد میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل کی شرارتوں سے تنگ’ ظلم و ستم سے عاجز نرس کی مبینہ خود کشی، والدین کا میت کو دفنانے سے انکار، ملزم ہیڈ کانسٹیبل فرار

0
24

وزیرآباد: گکھڑ منڈی میں جہاں عزت دار والدین پنجاب پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی شرارتوں اور ستم سے عاجز آ کر اپنا علاقہ چھوڑ آئے اور گوجرانوالہ سے گکھڑ منڈی منتقل ہوگئے لیکن ملزم پولیس ہیڈ کانسٹیبل قاسم نذیر نے شہری اور اس کی بیٹی کو دھونس دھمکیوں سے تنگ کرنا معمول بنا لیا۔ نجی اسپتال میں تعینات نرس رسیہ گلزار نے ملزم کے رویہ سے عاجز آ کر مبینہ طور پر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیا۔

والدین نے بیٹی کو نہ دفنانے کی دھمکی لگائی تو مقامی پولیس سربراہ اور سینئر پولیس حکام نے ملزم کے خلاف کاروائی و اندراج مقدمہ کی یقین دہانی کروائی جس پر بچی کے والد نے تدفین و تدفین کا عمل کیا۔

خودکشی کرنے والی نرس رسیہ کے والد گلزار بٹ نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے عرصہ دراز سے انہیں تنگ کر رکھا تھا، جس کی شرارتوں سے عاجز آ کر ہم گکھڑ منڈی منتقل ہوئے ملزم پیچھا کرتے ہوئے یہاں بھی آ گیا۔ بچی کو تنگ کرتا تھا اور بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی اور دھمکایا کرتا تھا۔ پولیس حکام نے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں