کراچی میں قیامت خیز واقعہ’ 5 سالہ بچی کے اعضاء نکال لیے گئے، لاش نالے میں پھینک دی

0
46

کراچی: شہر میں قیامت خیز واقعہ سامنے آگیا، پانچ سالہ سویرا کے اعضاء نکال لیے گئے۔ سویرا کے گردے اور دل نکال کے لاش لیاقت آباد نالے میں پھینک دی گئی تھی۔

گزشتہ روز پوسٹ آفس سوسائٹی سیکٹر اے/13 کراچی سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش مل گئی جبکہ پوسٹ آفس سوسائٹی کی رہائشی 5 سالہ سویرا نامی معصوم بچی کی لیاقت آباد گجر نالے سے لاش برآمد کرلی گئی۔

اہل خانہ کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرا نامی بچی گلی میں کھیل رہی تھی اور کافی دیر ڈھونڈنے کے باد گلی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو ایک خاتون بچی کو اٹھا کر اپنے ہمراہ لیکر جا رہی ہے۔ کافی تلاش کیا مگر بچی ہمیں کہیں نہیں ملی ہم نے سچل تھانے میں رپورٹ بھی درج کروائی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ بدھ کی شام کو ہمیں اطلاع ملی کہ ایک بچی کی لاش ملی ہے آپ آکر چیک کریں۔ بچی کی عمر 5 سال کے قریب تھی اور بچی کے جسم کے سارے اعضاء نکال لئے گئے ہیں۔ اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں نے گلزار ہجری کے قریب بچی کی لاش کو رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں