کراچی: وفاق کے بعد صوبوں میں بھی ریٹائرمنٹ ہونے کے بعد سرکاری افسران گاڑیاں اور مراعات استعمال کررہے ہیں۔
محکمہ اطلاعات سندھ میں آخر ایسا کیا ہے جو ڈی جی سلیم خان، ڈائریکٹر شبیح صدیقی اور ریاض میمن ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور اہم عہدوں پر ابھی تک براجمان ہیں جبکہ سرکاری گاڑيوں اور مراعات کے بھی مزے لے رہے ہیں۔ چیف سیكریٹری سندھ نے نوٹس لینے کے بجائے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔