اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ایک بار پھر کہہ دیا ہے کہ دوڑ جاؤ کوئی پیسے نہیں ہیں۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے آج پارلیمنٹ کی بالادستی ظاہر کرتے ہوئے آدھی سپریم کورٹ کو پیغام بھیجا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور آپ کی dictation قبول نہیں کریگا۔
فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے رقم دینے کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے اور پارلیمنٹ پہلے ہی رقم نہ دینے کا فیصلہ دے چکا ہے۔ اگر سپریم کورٹ نے خلاف آئین حکومت یا اسٹیٹ بنک کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی تو پھر حکومت بھی خلاف آئین جائیگی۔