کراچی: حکومت کی طرح ایک این جی او نے بھی وہی روش اپنائی ہے کہ تمام بھرتیاں بھاری مشاہرے پر پنجاب سے ہونگی اور تعنیاتیاں سندھ میں ہونگی۔ کراچی میں واقع ایک این جی او (چائلڈ لائف فاؤنڈیشن) جس کو زیادہ تر مالی امداد کراچی سے موصول ہوتی ہے نے ایک اشتہار دیا ہے کہ اس کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی بھرتیاں کرنی ہیں۔ ڈاکٹروں کا تعلق ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے ہی دوسرے شہروں سے ہونا چاہیے۔ منتخب ڈاکٹروں کی تعنیاتیاں سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، حیدرآباد، کراچی اور کوئٹہ میں کی جائینگی۔ ڈاکٹروں کا ماہانہ مشاہرہ 1 لاکھ 85 ہزار اور دیگر مراعات ہو گا۔ مہینے میں 14 دن ڈیوٹی پر موجود ہونگے اور 14 دن ڈیوٹی آف ہو گا۔