شکارپور : دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق 55 سالہ نصیرسومرو کو کئی سالوں سے پھیپھڑوں کے عارضے اور جوڑوں میں درد کے کے عارضے مین مبتلا تھے۔ نصیر سومرو نے اپنی طویل قامت کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔
پھیپھڑوں کے عارضے کی وجہ سے انہیں متعدد بار ہسپتال بھی داخل کرایا جا چکا تھا، نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور وہ عام افراد سے کم سے کم تین فٹ لمبے ہیں۔
دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ملازمت بھی دے رکھی تھی اور وہ گزشتہ چند سال سے اپنے ادارے سمیت حکومتی عدم توجہی کے باعث کسم پرسی کا شکار تھا