ملتان: مریم نواز کی پنجاب حکومت میں عورت کو تھانے کے اندر برہنہ کرکے تشدد کرنے کو منظر عام پر لانا صحافی کیلئے جرم بن گیا۔
بھکر میں تھانے کے اندر عورت کو برہنہ کرکے مارنے والے کیس کو منظر عام پر لانے والے کلور کوٹ ضلع بھکر کے دلیر صحافی زاہد شریف رانا کے خلاف من گھڑت کہانی بناکر جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
زاہد شریف رانا نے متاثرہ عورت کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا تھا، جسے لوگوں نے بڑی تعداد میں وائرل کیا۔