وفاقی وزیر نے اسٹیل ملز سے متعلق اسٹنڈنگ کمیٹی میٹنگ میں غلط بیانی کی، اسامہ قادری

0
169

کراچی: متحدہ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اور اسٹنڈنگ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے ممبر اُسامہ قادری اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کے احتجاج میں پہنچ گئے۔

متحدہ رکن قومی اسمبلی نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کمیٹی کو اسٹیل ملز جیسا قومی ادارہ نہیں بیچ سکتی اور وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی اسٹنڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں غلط بیانی کی ہے۔ میں نے میٹنگ میں کہا ہے کہ یہی مزدور اسٹیل ملز کو چلائیں گے اور کسی کو اسٹیل ملز ملازمین کے روزگار کو چھیننے کی اجازت نہیں دے گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کی زمین کسی مامے چاچے کو نہیں اسی اسٹیل ملز کے ملازمین کو دی جائے۔ گولڈن ہینڈ شیک اور فیز 4 پر اعمل درآمد ہوگا۔ ہم نے کراچی پر مشتمل رکن قومی اسمبلی کی اسٹیل ملز پر کمیٹی بنانے کی سفارش کی ہے۔ اسٹیل ملز ملازمین کو جبری برطرف کیا اور اب ان سے گھر چھین رہے ہیں۔ اسٹیل ملز کی بندش میں ملازمین کا کوئی قصور نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں