ملیر سٹی میں شوہر نے بچے کے سامنے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

0
46

کراچی: ملیر سٹی میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی، مقتول ساڑھے چار بجے سے اپنے گھر کی گیلری سے باہر نکل کر میڈیا کو بلانے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

اس شخص کا کہنا تھا میں اپنا مسئلہ میڈیا کے سامنے بیان کروں گا ورنہ فیملی سمیت خودکشی کرلونگا، ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے کے بعد اس اپنے بیٹے کو چھوڑ کر بیوی کو مارا اور خودکشی کرلی، اس بچے کے چہرے ہر ماں کے خون کے چھینٹے جالگے، بچہ حیرت سے کبھی ماں کبھی باپ کو دیکھتا رہا اسے نہیں پتہ تھا کہ ماں کی محبت اور باپ کی شفقت سے وہ محروم ہوچکا ہے، مرنے والے شخص کا مسئلہ بھی اس کی موت کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں