ہتک عزت کیس، اینکر مبشر لقمان کو 2 سال قید و جرمانے کی سزا

0
88

اسلام آباد: لیگی رہنما دانیال عزیز کے والد مرحوم انور عزیز کی کردار کشی کرنے پر ہتک عزت کیس میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی جبکہ فیصلے کے بعد ضمانت بھی منظور کرلی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا اور عدالت نے فیصلے کے بعد مبشر لقمان کی 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بھی منظور کر لی۔

2016ء میں اینکر مبشر لقمان نے مرحوم انور عزیز کے بارے میں ذاتی نوعیت کے ہتک آمیز ریمارکس دیے تھے۔ مبشر لقمان کے خلاف دانیال عزیز کے مرحوم والد انور عزیز نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں